ہالی ووڈ فلم ”تھرٹی تھری“ 13نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 5 اگست 2015 11:21

ہالی ووڈ فلم ”تھرٹی تھری“ 13نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

سین تیاگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اگست۔2015ء) ہالی ووڈ فلم تھرٹی تھری کا چلی میں پریمیئر ہوا،جہاں فلمی ستاروں کی شرکت مداحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی،چلی کے دارلحکومت سین تیاگو میں رونقیں لگائیں ہالی ووڈ فلم تھرٹی تھری کے فنکاروں نے،جہاں فلم کا پریمیئر منعقد ہوا،ایونٹ کے آغاز میں فلمی ستاروں کی جھرمٹ نے ریڈ کارپٹ پر خوب رنگ جمائے،فلمی ستارے ریڈ کارپٹ پر واک کرتے رہے اور مداحوں کو خوب محظوظ کیا،ساتھ ہی میڈیا سے گفتگو بھی کی،فلم تھرٹی تھری کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے، جس میں دوہزار دس میں چلی میں کان منہدم ہوجاتی ہے اور تینتیس کان کن انہتر دنوں تک پھنسے رہتے ہیں،فلم کی کاسٹ میں اینٹو نیو بینڈارس،جیکب ورگاس،بوب گنٹن،گیبریئل بائرن اور میریو کیساس اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

فلم تھرٹی تھری 13 نومبر کو سینما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

متعلقہ عنوان :