بھارتی حکومت نے پورن سائٹس کو غیراعلانیہ طور پر بلاک کردیا

پورن سائٹس پر پابندی لگاناکوئی حل نہیں‘بالی ووڈ اداکار اور ہدایت کار پھٹ پڑے

بدھ 5 اگست 2015 11:21

بھارتی حکومت نے پورن سائٹس کو غیراعلانیہ طور پر بلاک کردیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اگست۔2015ء) بھارت میں پورن سائٹس پر پابندی لگنے کے بعد ہندوستانی عوام کا سخت رد عمل سامنے آیا تھا جس کے بعد بالی ووڈ نے بھی حکومت کے اس فیصلے کا ساتھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت کی جانب سے فلموں میں غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال، گائے کے گوشت اور شراب پر پابندی لگانے کے بعد اب پورن سائٹس کو بھی غیر اعلانیہ طور پر بلاک کردیا ہے جس پر بالی ووڈ اداکار اور ہدایت پھٹ پڑے۔اس فیصلے کے بعد بولی وڈ کے کئی مشہور اداکاروں اور ہدایت کاروں نے اس فیصلے کی خلاف ورزی کی اور کہا کہ پورن سائٹس پر پابندی لگانا کوئی حل نہیں ہے۔سونم کپور، کالکی کوئیچلن اور رام گوپال ورما سمیت کئی بولی وڈ شخصیات نے ٹوئٹر پر اس کے خلاف ٹویٹ کی۔

متعلقہ عنوان :