آج جوکچھ بھی ہوں وہ صرف اپنی والدہ کی بدولت ہوں‘فلم سٹار میرا

بدھ 5 اگست 2015 11:21

آج جوکچھ بھی ہوں وہ صرف اپنی والدہ کی بدولت ہوں‘فلم سٹار میرا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اگست۔2015ء) فلم اسٹارمیرا نے کہا ہے کہ میں آج جوکچھ بھی ہوں وہ صرف اپنی والدہ کی بدولت ہوں، انھوں نے میری ہر لمحہ پر حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنے کیرئیر کی تمام کامیابی اپنی والدہ سیدہ شفقت زہرہ کے نام کرتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں میری والدہ کی طبعیت بہت ناساز تھی اوراسی لیے میں نے انھیں سیرکے لیے فرانس بلوایا ہے، جہاں میری چھوٹی بہنیں بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ اس دورے کا مقصد صرف اورصرف میری والدہ کوآرام اورخوشیاں دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :