ریٹائرمنٹ سے پہلے مے ویدر سے فائٹ کرنا چاہتا ہوں ، عامر خان

بدھ 5 اگست 2015 11:15

ریٹائرمنٹ سے پہلے مے ویدر سے فائٹ کرنا چاہتا ہوں ، عامر خان

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5 اگست۔2015ء) باکسنگ کِنگ عامر خان کا کہنا ہے کہ عالمی چیمپئن بننے کے بعد ان کی والدہ نے انہیں ریٹائر ہو جانے کا کہا تھا لیکن وہ اپنی آخری فائٹ مے ویدر سے کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا اپنی بائیسویں فائٹ کو یاد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی چیمپئن بننا ان کے لیے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے مشکل سوال بن گیا جس کے بعد انہوں نے امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر کے خلاف رِنگ میں اترنے کی خواہش ظاہر کی ۔