وفا قی پولیس نے غیر اخلا قی سر گر میو ں ، نا جا ئز اسلحہ ، منشیا ت و شراب فروشی میں ملو ث3عورتو ں سمیت 9ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور 1کلو سے زائد چرس ،4بو تلیں شراب برآمد کرلیں

منگل 4 اگست 2015 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) وفا قی پولیس نے غیر اخلا قی سر گر میو ں ، نا جا ئز اسلحہ ، منشیا ت و شراب فروشی میں ملو ث3عورتو ں سمیت 9ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے1کلو 340گرام چرس ،4بو تلیں شراب ، ایک کا ر بین، دو عدد 12بو ر گنیں ، 7MMرائفل ، ایک عدد پسٹل 30بور 122روند مختلف بو ر بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے۔

تفصیلا ت کے مطا بقتھا نہ شالیما ر پولیس نے غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث دو ملزمان عبد الحق اور ملزمہ مسما ة عذرا سعید کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ لو ہی بھیر پویس نے مخبر کی اطلا ع پر بحر یہ ٹا ?ن ملزم مظہر امین کے فلیٹ نمبر 7بلا ک نمبر Aسوکس سینٹرکا سر چ وارنٹ حا صل کرکے غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں مظہر امین ، احمد ریا ض ملزمات کر ن عثما ن اور نا ئلہ شامل ہیں۔

تھا نہ کورال پولیس نے گرفتار ملزم وحید اختر کے انکشاف و نشا ند ہی پر 1کلو 340گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ سہا لہ پولیس نے دوران گشت ملزم محمد ارشاد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے بعد حصول سر چ وارنٹ خا نہ تلا شی سر چنگ اور کو منگ کے دوران ملزمان عمر ان ، رستم خا ن، آ صف اور خر م خا ن سا کناہا ئے محلہ خا نا ں والا گو لڑ ہ شریف اسلام آ باد کے گھر وں سے 3عددبا رہ بو ر گنیں ، ایک عددکا ر بین ، ایک عدد 7MMرائفل ، 122مختلف بو ر کے روند بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کاا علان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی جا ئے۔ پٹر ولنگ کو سخت کی جا ئے۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لا پر واہی ہر گز بر ادشت نہیں کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :