اسلامی یونیورسٹی میں خواتین عازمین حج کے لیے تربیتی ورکشاپ

منگل 4 اگست 2015 23:08

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) بین الاقوامی اسلامی یونویورسٹی، اسلام آباد،کے دعوہ مرکز برائے خواتین کے زیر اہتمام خواتین عازمین حج کو مناسک حج و انتظامی امور سے متعلق رہنمائی فراہم کرنے کے لیے حج تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جڑواں شہروں کی 40 سے زائد خواتین عازمین حج نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تربیتی پروگرام میں دعوة مرکز کی انچارج شگفتہ عمر نے شرکاء کو مناسک حج ، سفر حج کے دوران مسنون دعاوٴں ، سفر کے دوران احتیاط اور عبادات کے حوالے سے لیکچر دیا۔

متعلقہ عنوان :