وفاقی اردو یونیورسٹی کے کمرہ امتحان میں توڑ پھوڑ کرنے اور طالبعلموں سے بدتمیزی کرنیوالے طلباء کیخلاف مقدمہ درج

منگل 4 اگست 2015 23:08

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) وفاقی اردو یونیورسٹی کے کمرہ امتحان میں گھس کر دوران امتحان توڑ پھوڑ کرنے اور طالبعلموں سے بدتمیزی کرنے والے طالبعلموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ آبپارہ پولیس کو وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار محمد علیم رضا نے بتایاکہ یونیورسٹی میں امتحان ہو رہا تھا کہ ملزم جواد ، چودہ نامزد اور دیگر نامعلوم نے کمرہ امتحان میں داخل ہوکر طالبعلم لڑکوں اور لڑکیوں سے بدتمیزی کرتے ہوئے پیپر پھاڑ دیئے اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے اندر دو گروپوں میں ہونے والے اختلافات کے باعث واقعہ رونما ہوا ہے تاہم مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔