تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ میں واقع گاڑیوں کے شوروم کے پارٹنرکے خلاف جھوٹی درخواست دیدی

منگل 4 اگست 2015 23:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن مرکز میں واقع گاڑیوں کے شوروم کے پارٹنرکے خلاف جھوٹی درخواست دیتے ہوئے ہراساں کرنے پر ایس ایس پی اسلام آباد کو انصاف اور تحفظ کے لئے تحریری درخواست دیدی گئی ہے۔کارنرموٹرزجی نائن مرکز کے پارٹنردوست محمد نے ایس ایس پی اسلام آباد آفس میں دی گئی تحریری درخواست پر موقف اختیارکرتے ہوئے کہاہے کہ میں عرصہ 25سال سے مذکورہ شوروم پر کام کررہاہوں۔

جس کے گواہ آس پاس کے تمام شوروم والے اورمارکیٹ کے دیگر تاجربھی ہیں۔تاہم میراپارٹنرنورخان شوروم کے منشی راجہ تصدق کے ساتھ ملکر مجھے بیدخل کرنے کی کوشش کررہاہے۔اس سلسلے میں مجھے ہراساں کرنے کے لئے اس نے میرے خلاف متعلقہ تھانے میں ایک من گھڑت درخواست بھی دیدی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ان کی اصلیت یہ ہے کہ نور خان کے بھانجے اشتیاق کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں فراڈ کے مقدمات درج ہیں جو پہلے اسی شوروم پر تھاجسے نورخان نے اب بیرون ملک فرار کروادیاہے۔

کچھ عرصہ پہلے نورخان نے کچھ نئے لوگون کو شوروم پر بیٹھانے کی کوشش کی۔میں نے اس کے بھانجے اشتیاق کے کاررناموں کی وجہ سے ایساکرنے سے منع کیاجس پر وہ میرے خلاف ہوگیااور ہمارے ہی منشی راجہ تصدق کے ساتھ مل کرمیرے خلاف متعلقہ تھانے میں من گھڑت درخواست دیدی ہے۔متاثرہ شہری نے اعلیٰ حکام سے انصاف اور تحفظ کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :