پروفیسر حافظ سعید کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت

منگل 4 اگست 2015 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعیدنے کنٹرول لائن پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر بار بار فائرنگ کر کے پاکستان کی خاموشی کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کو اس مسئلہ پر بھرپور ردعمل دینا چاہئے اور عالمی سطح پر بھی بھارتی دہشت گردی کو اٹھانا چاہئے۔

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں تیزی آنے سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے اورپاکستانی بارڈروں پر باربار جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے جس سے کئی معصوم شہری شہید ہو چکے ہیں۔اس شرمناک حرکت پر خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہئے بلکہ بھرپور طریقے سے یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا اور بھارتی اشتعال انگیزی کو بے نقاب کیا جائے۔