صدر ممنون حسین کی پیشہ وارانہ تعلیم کی فراہمی اور ٹیکسٹائل کی صنعت کیلئے اعلیٰ مہارت کے حامل گریجویٹس کی تیاری میں پی آئی ایف ڈی کے کردارکی تعریف

منگل 4 اگست 2015 23:03

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے پیشہ وارانہ تعلیم کی فراہمی اور ٹیکسٹائل کی صنعت کیلئے اعلیٰ مہارت کے حامل گریجویٹس کی تیاری میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن (پی آئی ایف ڈی)کے کردار کو سراہا ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات منگل کو ایوان صدر میں پی آئی ایف ڈی کی سینیٹ کے چوتھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پی آئی ایف ڈی کی سینیٹ کے ارکان اور صدارتی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی آئی ایف ڈی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور اس کا معیار مزید بلند کرنے کے لئے اہم فیصلے کیے۔ صدر ممنون حسین نے اس امر کی تعریف کی کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن ایسے گریجویٹس تیار کر رہی ہے جو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے قابل قدر اضافہ ہو سکتے ہیں اور اس سے پاکستان کی برآمدات کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

صدر نے پی آئی ایف ڈی کو مشورہ دیا کہ وہ حقدار طالب علموں کو اپنی مہارت میں اضافہ کے لئے بین الاقوامی سطح پر مواقع کی فراہمی کے ذریعے بیرونی تربیت کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے۔

صدر نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی کامیابی میں فیکلٹی کا اہم کردار ہوتا ہے لہٰذا ہمیں موجودہ فیکلٹی کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیتی اداروں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :