چیئرمین پیمرا اور ایف ایم ریڈیو مالکان کے وفدکی اہم ملاقات، چینلز کو درپیش مسائل اور ان کے حل بارے مختلف تجاویز پر غور

منگل 4 اگست 2015 23:03

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) چیئرمین پیمرا کمال الدین ٹیپو کی ایف ایم ریڈیو کے مالکان کے وفد ساتھ کراچی پیمرا سند ھ ریجن کے آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ریجنل جنرل منیجرپیمرا سندھ محمد فاروق، ڈپٹی جنرل منیجر اشفاق جمانی اور اسسٹنٹ جنرل منیجر اویس مصطفے نے پیمراکی جانب سے نمائندگی کی جبکہ ایف ایم ریڈیو کے جانب سے مہدی رضا (FM107)، فہد ہارون(FM107.4) ، زلفقار شاہ (FM105) ، شازیہ عامر (FM91)، شاہد جمال(FM106.2)، عبدالرحمن(FM89)، قاضی متین(FM100)، ارشد کیانی(FM103)، سندھ پولیس FMریڈیو اور دیگر ایف ایم ریڈیو کے مالکان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں ایف ایم ریڈیو کے درپیش مسائل اور ان کے حل کے بارے میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔چیئرمین پیمرا نے مزید کہا کہ ملکی کلچر اورثقافت کو پروموٹ کیا جائے ۔ چیئرمین پیمرا نے ان کو مزید یقین دیہانی کرائی کہ پچھلے اجلاس کی تجاویز پر کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں اوراس سلسلے میں ایک اجلاس6 اگست 2015کو پیمرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے آخر میں ریڈیو مالکان نے چیئرمین پیمرا کا شکریہ ادا کیا اور ہر مشکل وقت میں پیمرا ریڈیو انڈسٹری کا ساتھ دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :