اقتصادی ترقی کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے استحکام کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں ،پا کستان اقتصادی مقاصد کے حصول کے لئے اپنے سٹریٹجک محل وقوع کا بہتراستعمال کر ے

عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر سر ی ملیانی اندراوتی کا مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، فیکلٹی ممبران، محققین، علما کرام اور طلبا کے خصوصی اجلاس سے خطاب

منگل 4 اگست 2015 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سر ی ملیانی اندراوتی نے کہا کہ عالمی بینک نے اقتصادی ترقی کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے استحکام کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے اقتصادی مقاصد کے حصول کے لئے اپنے سٹریٹجک محل وقوع کا بہتراستعمال کرنا چاہئے اور دیرپا اقتصادی ترقی کیلئے غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کواقتصادی حکمت عملی پر اتفاق رائے کے علاوہ ترغیب دینا بہت اہمیت کا حامل ہے۔

وہ منگل کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن سیکرٹریٹ میں وائس چانسلرز، فیکلٹی ممبران، محققین، علما کرام اور طلبا کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک کی ساٹھ سے زائد یونیورسٹیوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منسلک کیا گیا تھا۔انہوں نے اساتذہ، طالب علموں سے بات کرنے اور ان کا موٴقف سننے کے لئے ایک موقع فراہم کرنے پرہائر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان کوعالمی سطح کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر مقابلہ کرنے کے لئے بہت زیادہ اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔حکومت پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے صحیح اقدامات کے سبب گزشتہ چند سالوں کے دوران بہتر اقتصادی ترقی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں با صلاحیت انسانی وسائل کے ساتھ ساتھ قدرتی وسائل بھی بے شمار ہیں جنہیں مناسب طریقے سے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پاکستان میں بڑھتے ہوئے درمیانے طبقے کو تبدیلی کیلئے ایک اہم عنصر قرار دیاجوحوصلہ افزا طور پر ملک کے اقتصادی استحکام کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سال2013 میں ایک جمہوری حکومت سے اقتدار کی پر امن منتقلی کو ایک اچھی علامت کہا اور اسے پاکستان کے لئے ایک اہم کامیابی گردانا۔انہوں نے پاکستانی قوم کوشدت پسندوں کے حملوں، قدرتی آفات، سیلاب اور شدید موسموں کے نبرد آزما ہونے پرمضبوط ثابت کیا۔

پاکستان کے عوام کوپڑوس اور دنیا میں اپنی پوزیشن کو بہتر استعمال میں لانے کی ضرورت ہے ۔ آباد ی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے جس کی نصف آبادی چوبیس سال سے کم عمر کے افراد پر مشتمل ہے اور انسانی وسائل کے بہتر بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔عالمی بینک کی سربراہ نے پاکستان میں پرائمر ی اور ثانوی سطح پر طلبہ کی شرح میں گرتی ہوئی شرح پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے ترقی کیلئے صنفی مساوات پر زور دیا۔قبل ازیں اپنے استقبالی خطاب میں ڈاکٹر مختار احمد، چیئرمین ایچ ای سی نے عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر کے خطاب کو پاکستان کے ماہرین تعلیم و محققین کیلئے ان کے تجربہ سے کچھ سیکھنے کیلئے ایک نادر موقع قراردیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے اعلی تعلیم کے کردارکی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔

چیئر مین ایچ ای سی نے مختصر طوربیان کیا کہ سال2002میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن سے ترقی کر کے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا قیام بڑی تبدیلی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ملک میں اعلیٰ تعلیم تک رسائی اور تحقیق کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہا ہے ۔اس کے علاوہ ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانے کیلئے مزید سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ایچ ای سی کی طرف سے خوراک، پانی اور زراعت میں اعلی درجے کے مطالعہ کے تین مراکز پر عالمی بینک کے سربراہ کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :