نیب نے مضاربہ سکینڈل اور کرپشن میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 4 اگست 2015 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے مضاربہ سکینڈل کے ملزم احمد حسین دیشانی، اختیارات سے تجاوز کرنے پر حبیب بینک لمیٹیڈ ،یو ای ٹی ٹیکسلا برانچ کے منیجر اور بدعنوانی میں ملوث ایکسیئن ہائی وے ڈویژن سکھر اور ٹینڈر کلرک ہائی وے ڈویژن کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو نیب کے ترجمان کے مطابق نیب راولپنڈی نے مضاربہ سکینڈل میں ملوث ایک اور ملزم حسین احمد دیشانی کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان پر 3کروڑ 62لاکھ 50ہزار روپے غبن اور بدعنوانی کا الزام ہے۔

مضاربہ سکینڈل میں اب تک 33ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ راولپنڈی نیب نے بدعنوانی کے ایک اور مقدمے میں حبیب بینک لمیٹیڈ، یو ای ٹی برانچ ٹیکسلا کے منیجر کو 1کروڑ 47لاکھ50ہزار کے مبینہ غبن پر گرفتار کر لیا ہے۔ نیب سکھر نے ایکسیئن ہائی وے ڈویژن عبدا لنعیم سومرو اور ٹینڈر کلرک ہائی وے ڈویژن قمبرشہداد کوٹ، ریاض حسین کلہوڑو کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے غبن کر کے قومی خزانے کو 1کروڑ 60لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :