ترکی کے نو بیاہتا جوڑے نے اپنی دعوت ولیمہ کا کھانا 4 ہزار شامی پناہ گزینوں میں بانٹ دیا

muhammad ali محمد علی منگل 4 اگست 2015 23:01

ترکی کے نو بیاہتا جوڑے نے اپنی دعوت ولیمہ کا کھانا 4 ہزار شامی پناہ گزینوں ..
استنبول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اگست 2015 ء) ترکی کے نو بیاہتا جوڑے نے اپنی دعوت ولیمہ کا کھانا 4 ہزار شامی پناہ گزینوں میں بانٹ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں ایک نو بیاہتا جوڑے کی جانب سے اپنی شادی پر لوگوں کیلئے ایک بہترین مثال قائم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نو بیاہتا جوڑے نے اپنی شادی کی دعوت ولیمہ کا کھانا اپنے رشتے داروں اور مہمانوں میں بانٹنے کی بجائے ترکی میں موجود 4 ہزار شامی پناہ گزینوں میں بانٹ دیا۔ نو بیاہتا جوڑے کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر عوام کو جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :