مارگلہ کی پہاڑیوں پر 5نوجوان ہائیکنگ کرتے ہوئے راستہ بھول گئے، مارگلہ اور سیکرٹریٹ پولیس مدد کو پہنچ گئی

منگل 4 اگست 2015 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) مارگلہ کی پہاڑیوں پر 5نوجوان ہائیکنگ کرتے ہوئے راستہ بھول گئے، مارگلہ اور سیکرٹریٹ پولیس اسٹیشن کی پولیس تلاش کیلئے پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کی سہ پہر کراچی سے تعلق رکھنے والے 5 نوجوان جو اسلام آباد کی سیر کیلئے آئے تھے وہ معروف ٹریک فائیو پر چلے گئے اور وہاں پر ہاکنگ شروع کر دی تاہم غروب آفتاب کے بعد وہ راستہ بھول گئے اور جنگل میں بھٹک گئے تاہم ان نوجوانوں نے اپنے موبائل فون سے پولیس کو 15پر کال کر دی، جس کے بعد اعلیٰ پولیس حکام سمیت دیگر اہلکار نوجوانوں کی تلاش کیلئے مارگلہ کی پہاڑیوں پر پہنچ گئے اور ان کی تلاش شروع کر دی، پولیس نے روشنی کیلئے ٹارچز کا استعمال کیا اور اب تک ملنے والی معلومات کے مطابق پولیس نوجوانوں کی تلاش میں مصروف ہے تاہم ابھی تک ان کا پتہ نہیں چل سکاجبکہ پہاڑیوں میں پھنسے ایک لڑکے شاہ رخ نے ٹیلی فون پر بتایا کہ ہم دو بھائی ، دو کزن مارگلہ کی پہاڑیوں میں پھنس گئے ہیں اور اس وقت ہم کسی کھائی کے پاس ہیں، یہاں پر چاروں طرف سے جانوروں کی آوازیں آ رہی ہیں

متعلقہ عنوان :