وزارت پانی و بجلی نے رواں مالی سال کے دوران پی ایس او کو 31.7ارب روپے ، پاور سیکٹر کو 8ارب 30کروڑ روپے ادا کئے، ذرائع

منگل 4 اگست 2015 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) وزارت پانی و بجلی کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران پی ایس او کو 31.7ارب روپے جبکہ پاور سیکٹر کو 8ارب 30کروڑ روپے ادا کے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو وزارت پانی و بجلی کے ذرائع نے بتایا کہ جولائی 2015کے دوران پی ایس او نے تیل کی مد میں وزارت پانی و بجلی کو 23ارب 40کروڑ روپے کے بل بھجوائے تھے جس پر وزارت پانی و بجلی نے 31 ارب 70کروڑ روپے کی ادائیگیاں پی ایس او کو کیں جبکہ پاور سیکٹر کو 8ارب 30کروڑ روپے کی ادائیگی کی جا چکی ہے ۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2014-15 کے دوران وزارت پانی و بجلی کی جانب سے پی ایس او کو 336ارب 30کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئی تھیں جبکہ پی ایس او نے 334ارب 50کروڑ روپے کے بل بھجوائے تھے۔ لہٰذا وزارت پانی و بجلی کی جانب سے پی ایس او کو ادائیگیاں نہ ہونے کا تاثر غلط ہے۔

متعلقہ عنوان :