Live Updates

جمہوریت کے خلاف سازش کرنے سے عمران خان دوغلے ثابت ہوگئے ، لوگوں کو جمہوریت کا سبق پڑھانے والے رات کی تاریکی میں حملہ کرنے کی سازش کرتے رہے، عمران خان مسلم لیگ (ن) کی یا حکومت کی نہیں قدرت کے انتقام کا نشانہ بنے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار

منگل 4 اگست 2015 23:00

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازش کرنے سے عمران خان دوغلے ثابت ہوگئے ، لوگوں کو جمہوریت کا سبق پڑھانے والے رات کی تاریکی میں حملہ کرنے کی سازش کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ دوغلی پالیسی کی بات کرنیوالوں نے ملک اور جمہوریت کے خلاف سازش کرکے تاریخ کی بدترین دوغلی پالیسی چلائی ، لوگوں کو جمہوریت کا سبق پڑھاتے رہے اور رات کے اندھیروں میں جمہوریت پر حملہ کرنے کی سازش کرتے رہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک اور جمہوریت کے خلاف سازش سے عمران خان ہمیشہ کیلئے دوغلے ثابت ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلم لیگ (ن) کی یا حکومت کی نہیں قدرت کے انتقام کا نشانہ بنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی چوک سے ڈی سیٹ ہونے تک کی کہانی رونگٹے کھڑے کرنے والی ہے ، عمران خان یہ بات سمجھ جائیں کہ کسی کی عزت اچھال کر وہ کبھی عزت نہیں پا سکتے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات