2100 میں پاکستان کی آبادی دوگنا ہوسکتی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ

منگل 4 اگست 2015 22:57

2100 میں پاکستان کی آبادی دوگنا ہوسکتی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ 2100 میں پاکستان کی آبادی دوگنا ہوسکتی ہے۔اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سال2100میں پاکستان کی آبادی بڑھ کر 36کروڑ 40 لاکھ ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2015 سے 2050 کے درمیان دنیا کی نصف آبادی کی گروتھ نو ممالک میں ہوسکتی ہے، جن میں بھارت، نائجیریا، پاکستان، کانگو، ایتھوپیا، تنزانیہ، امریکا، انڈونیشیا اور یوگانڈا شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ آئندہ سات سالوں میں ہندوستان کی آبادی چین سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔اس وقت پاکستان کی آبادی 19 کروڑ کے قریب ہے جبکہ 2030 تک یہ آبادی 24.4 کروڑ ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :