Live Updates

دوغلی پالیسی کی بات کر نے والوں نے ملک اور جمہوریت کی خلاف سازش کر کے تاریخ کی بد ترین دو غلی پالیسی چلائی ٗپرویز رشید

عمران خان پاکستان مسلم لیگ (ن) یا حکومت کے نہیں قدرت کے انتقال کانشانہ بنے ٗ عمران خان سمجھ جائیں کسی کی عزت اچھا کر کبھی عزت نہیں پاسکتے ٗبیان

منگل 4 اگست 2015 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ دوغلی پالیسی کی بات کر نے والوں نے ملک اور جمہوریت کی خلاف سازش کر کے تاریخ کی بد ترین دو غلی پالیسی چلائی ٗعمران خان پاکستان مسلم لیگ (ن) یا حکومت کے نہیں قدرت کے انتقال کانشانہ بنے ٗ عمران خان سمجھ جائیں کسی کی عزت اچھا کر کبھی عزت نہیں پاسکتے ۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشید نے ایک بیان میں کہاکہ دوغلی پالیسی کی بات کر نے والوں نے ملک اور جمہوریت کی خلاف سازش کر کے تاریخ کی بد ترین دو غلی پالیسی چلائی انہوں نے کہاکہ دن کولوگوں کو جمہوریت کا سبق پڑھاتے رہے اور رات کو اندھیروں میں جمہوریت پر حملہ کر نے کی سازش کرتے رہے انہوں نے کہاکہ ملک اور جمہوریت کے خلاف سازش سے عمران خان ہمیشہ کیلئے دوغلے ثابت ہوگئے انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان مسلم لیگ (ن) یا حکومت کے نہیں قدرت کے انتقال کانشانہ بنے انہوں نے کہاکہ ڈی چوک سے ڈی سیٹ ہونے تک کی کہانی رونگٹے کھڑے کر نے والی ہے خان صاحب یہ بات سمجھ جائیں کہ کسی کی عزت اچھال کر وہ کبھی عزت نہیں پا سکتے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات