لاڑکانہ، خیر پور پل کی توسیع کی ضرورت پڑنے پر اسٹیڈی کرائی جائے گی جس کے بعد پل میں توسیع کی جائے گی ۔ زمینداری جن زمینداروں کے بند ہیں وہ از خود توڑ دیں ورنہ حکومت کارروائی کرے گی،سینئر صوبائی وزیر اطلاعات و آبپاشی نثار احمد کھوڑو کی میڈیا سے گفتگو
منگل 4 اگست 2015 22:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) سینئر صوبائی وزیر اطلاعات و آبپاشی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ لاڑکانہ ۔ خیر پور پل کی توسیع کی ضرورت پڑنے پر اسٹیڈی کرائی جائے گی جس کے بعد پل میں توسیع کی جائے گی ۔ زمینداری بندوں کے خلاف ہوں جن زمینداروں کے بند ہیں وہ از خود توڑ دیں ورنہ حکومت کارروائی کرے گی، سکھر بیراج سے ساڑے سات لاکھ کیوسک پانی گزر رہا ہے 2010 میں یہاں سے 12 لاکھ کیوسک پانی گزر چکا ہے اس لئے کوئی بھی خطرہ نہیں ہے،وہ منگل کو عاقل اگانی بند ‘ لاڑکانہ خیرپور پل ‘ اور سیری بندوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ کچے کے دیہات اکثر سیلاب میں ڈوبتے ہیں بہت سے مقامات پر سیلاب کا پانی ان کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ خیرپور پل کے باعث کچے کے دیہات نہیں ڈوبتے پل پانی کے پھیلاؤ میں رکاوٹ نہیں ہے انہوں کہا کہ یہ پل پرویز مشرف کے دور میں بنا تھا انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد ماہرین کے ذریعے پل کا دوبارہ سروے کرایا جائے گا جس کے بعد اس میں توسیع پر غور کیا جاسکتا ہے مزید اللہ چاہیں گے تو پانی خیریت سے گزر جائے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سندھ کے بند مضبوط ہیں وہاں مشینری ‘ عملہ اور پتھر موجود ہیں اور بندوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے اب تک کسی بھی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی بند ٹوٹا تو محکمہ آبپاشی کے عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ زمیندار بند کے باعث پانی کا دباؤبڑھ رہا ہے جس کے باعث کچے کے علاقوں کے مکینوں کی تکالیف بڑھ رہی ہیں اس لئے کچے کے جن زمینداروں کے یہ بند ہیں وہ خود اسے توڑ دیں ورنہ حکومت کارروائی کرے گی انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے کیمپ قائم ہیں جہاں آبپاشی ‘ ریونیو اور پی ڈی ایم اے کا عملہ متاثرین کی مدد کے لئے موجود ہے انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں خریف کی فصل رسکی ہوتی ہے ۔بارشوں ں یا سیلاب کے پانی میں ڈوب جاتی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کا فرض ہے کہ وہ بندوں کو بچائیں اس کے لئے سندھ کے 46 حساس بندوں کی نگرانی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب ہرسال نہیں آتا بارشوں کے بعد ایسی صورتحال پیدا ہوتا ہے سیلاب کے پانی کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ۔۔ نثار احمد کھوڑو نے مزید کہا کہ بندوں پر آدھا فرلانگ کے فاصلے پر عملہ موجود ہوتا ہے اور دن رات پیٹرولنگ جاری رہتی ہے محکمہ آبپاشی بیدار ہے اور عملے کی چھٹیاں بند ہیں ہم پوری طرح سیلاب کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں جب ضرورت پڑی تو فوج ‘ رینجرز اور دیگر اداروں سے مدد لی جائے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے اگست کے پورے مہینے بارش کی پیش گوئی کی ہے اس لئے سندھ حکومت پورے مہینے الرٹ رہے گی ۔ دورے کے دوران عاقل اگانی بند ‘ لاڑکانہ خیر پور پل اور ہکڑا بند پر محکمہ آبپاشی کے عملے نے سینئر صوبائی وزیر کو بریفننگ دی ۔ نثار احمد کھوڑو نے عاقل اگانی بند سے سیری بچا بند تک کچے کے سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں اور امدادی کیمپوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود متاثرین سے بات چیت کی انہوں نے متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا سینئر صوبائی وزیر 2010 کے سیلاب میں فوت ہونے والے افراد کے مزاروں پر بھی گئے اوردعا مانگی اس موقع پر صوبائی مشیر فیاض احمد بھٹ نے علاقے میں متاثرین کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.