رشوت ستانی اور بد عنوانی کو روکنے کیلئے اینٹی کرپشن فورس کا کردار اب ماضی سے مختلف نظر آئے گا،چےئرمین اینٹی کرپشن سید ممتاز علی شاہ

منگل 4 اگست 2015 22:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) چئیرمین اینٹی کرپشن سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ رشوت ستانی اور بد عنوانی کو روکنے کے لئیے اینٹی کرپشن فورس کا کردار اب ماضی سے مختلف نظر آئے گا،بگڑت ہوئے معاشرے میں سدھار لانے کے لئیے ماتحت عملے کو واضح ھدایت جاری کردی گئی ہے اور کرپٹ عناصر کو انجام تک پہنچانے کے لئیے آزادانہ طور پر کام کررہے ہیں،میں خود روزانہ کی بنیاد پر کاکردگی رپورٹ چیک کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ ملک سے فرار ہونے والے ایس بی سی اے کے سابق سربراہ منظور قادر عرف کاکا اور سابق اینڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی ثاقب سومرو کے خلاف تحقیقات جاری ہے ضرورت پڑنے پر انہیں انٹرپول کے زریعے واپس لایا جاسکتا ہے ،تاہم اس سے قبل عدالتی کارروائی مکمل ہوگی،جس کے تحت ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے اور اس کے بعد 87 اور88 کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مفرور قرار دیا جائے گا،سندھ حکومت کے بد عنوان افسران کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں شامل کرنے کے سوال پر ممتاز علی شاہ نے کہا کہ اس بارے میں ان کے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے کہ کتنے افسران کے نام ای سی ایل میں شامل کئیے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکام بالا کی جانب سے انہیں کھلی چھوٹ دی گئی ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لئیے کوئی دباوٴقبول نہ کیا جائے اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے،انہوں نے کہا کہ ادارے میں بہتری لانے کے لئیے وہ رات دیر تک کام کررہے ہیں،عملے کی کمی کے سوال پر چئیرمین اینٹی کرپشن نے کہا کہ جو آسامیاں خالی ہیں ان کو پر کیا جانا چاہئیے،لیکن فی الحال جو عملا موجود ہے اس سے ہی کام لیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ میں سندھ میں مختلف عہدوں پر تعینات رہا ہوں اس لئیے مجھے معلوم ہے کہ کہاں کہاں خرابیاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :