کراچی میں گڈاپ ٹاؤن یوسی 2کے 17سے زائد گوٹھ سوئی گیس سے محروم

منگل 4 اگست 2015 22:51

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) ماں سہاراویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن نجمہ خانم عباسی نے کہاہے کہ ترقی کے اس دورمیں بھی پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، وفاقی حکومت فوری نوٹس لے اور گڈاپ ٹاؤن کی یوسی 2کے حاجی حسین بلوچ گوٹھ سمیت 17گوٹھوں کو گیس کی سہولت فراہم کرے۔ یہ بات انہوں نے حاجی حسین بلوچ گوٹھ کے مکینوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،وفد کی قیادت خلیل احمدبلوچ کررہے تھے۔

(جاری ہے)

خلیل احمدبلوچ نے بتایاکہ اس علاقے کی پوری آبادی بھٹوسے لے کراب تک پیپلز پارٹی کی ووٹرہے ،لیکن پارٹی کے وزیر مشیر توکیاکسی لیڈر نے بھی اب تک یہاں جھانک کربھی نہیں دیکھا،عوام کو پینے کا صاف پانی، بجلی اور شہری سہولیات تک میسرنہیں ہیں، سب سے بڑامسئلہ گیس کی عدم فراہمی ہے جس کے باعث لوگ مہنگے داموں لکڑیاں خرید چولہے جلانے پر مجبورہیں۔انہوں نے بتایاکہ کئی مرتبہ سروے بھی ہوچکاہے، نقشہ بھی بن چکاہے، علاقہ مکین کئی سالوں سے کوششیں کررہے ہیں، پیپلزپارٹی کئی سالوں سے حکومت میں ہے لیکن اپنے ووٹرزاور سپورٹرزکو نظراندازکررہی ہے، اگر یہی عالم رہاتو سندھ میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے والاکوئی نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :