جعلی ڈگری کیس کی سماعت ،رکن اسمبلی نواب زادہ میر طارق خان مگسی با عزت بری

منگل 4 اگست 2015 22:35

جھل مگسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) ایڈیشنل سیشن جج جھل مگسی گنداواہ نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت کر تے ہو ے رکن اسمبلی نواب زادہ میر طارق خان مگسی کو با عزت بری کر دیا یہ بات رکن صوبائی اسمبلی نواب زادہ میر طارق خان مگسی کے وکیل ذوالفقار جکھرانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ریجنل کمیشن کو ہدایت کی گئی کہ رکن صوبائی اسمبلی نواب زادہ میر طارق خان مگسی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا مقدمہ درج کیا جا ئے جس پر عمل کر تے ہو ئے ر یجنل الیکشن کمیشن نصیر آ باد کی جا نب سے آج ایڈیشنل سیشن جج جھل مگسی بمقام گنداواہ میں پانچ ما ہ سے کیس چل رہا تھاآج کیس کی سماعت ہوئی ایڈیشنل سیشن جج جھل مگسی گنداواہ نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت کر تے ہو ے رکن اسمبلی نواب زادہ میر طارق خان مگسی کو با عزت بری کر دیا

متعلقہ عنوان :