وزیراعلیٰ پنجاب کی دیپالپور روڈ پرپولیس اور مظاہرین میں جھڑپ کے واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت

منگل 4 اگست 2015 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے دیپالپور روڈ پرپولیس اور مظاہرین میں جھڑپ کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ کی تحقیقات کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ایک شہری کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :