شہبازشریف کا میاں چنوں میں پتنگ بازی کے دوران چھت سے گر کر بچے کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس

غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم، پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے‘وزیراعلیٰ

منگل 4 اگست 2015 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے میاں چنوں کے نواحی گاؤں 8BR/17 میں پتنگ بازی کے دوران 12 سالہ بچے کے چھت سے گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون سے سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور واقعہ میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔