وزیراعلیٰ کا رحیم یار خان میں سیلاب متاثرین کے احتجاج کی خبر کا نوٹس، امدادی اشیا کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کا حکم

متاثرین کا مکمل خیال رکھا جائے، امدادی اشیاء کی تقسیم کے حوالے سے شکایت سامنے نہیں آنی چاہیے‘شہبازشریف

منگل 4 اگست 2015 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رحیم یار خان کے علاقے میں امدادی اشیاء کی تقسیم کے حوالے سے سیلاب متاثرین کے احتجاج کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او رحیم یار خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ متاثرین سیلاب کو امدادی و کھانے پینے کی اشیاء کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین ہمارے بہن بھائی ہیں ‘ ان کا ہر طرح سے مکمل خیال رکھا جائے اور امدادی اشیاء کی تقسیم کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت سامنے نہیں آنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :