وزیراعلیٰ پنجاب کا چنیوٹ میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے3 افراد کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس

منگل 4 اگست 2015 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چنیوٹ کے علاقے محلہ گڑھا میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ چھت گرنے کے باعث زخمی ہونے والے بچی کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :