وزیراعلیٰ پنجاب نے نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت سے بچے کے جاں بحق ہونے کی خبر پر رپورٹ طلب کر لی

سیکرٹری صحت کو تحقیقات کی ہدایت، غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے‘شہبازشریف

منگل 4 اگست 2015 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نشتر ہسپتال ملتان میں مبینہ غفلت کے باعث نومولود بچے کے جاں بحق ہونے کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے بچے کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :