6 اگست کو سینیٹ ڈے منایا جائے گا سابقہ چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کو بھی مدعو کیا گیا ہے ٗ میاں رضا ربانی

منگل 4 اگست 2015 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ 6 اگست کو سینیٹ ڈے منایا جائے گا جس میں سابقہ چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کو بھی مدعو کیا گیا ہے ایوان کے اندر پارلیمانی لیڈرز اپنے خیالات کا اظہار کرینگے منگل کو اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ چھ اگست کو پہلی سینٹ ملی تھی جس میں چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کے عہدوں کاانتخاب کیا گیا تھا ہمیں اپنی تاریخ اور روایات سے وابستگی ہونی چاہیے چھ اگست کو ایک استقبالیہ دیا جائیگا جس میں سابقہ چیئر مین سینٹ اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کو مدعو کیا جائیگا اجلاس میں پارلیمانی لیڈر اپنے خیالا ت کااظہارکرینگے

متعلقہ عنوان :