سینٹ کے انتخابات کے طریقہ کار پر سات اگست سے ایوان میں بحث شروع کرائے جائیگی

چیئر مین سینٹ رضا ربانی کی اراکین کو تیاری کر نے کی ہدایت

منگل 4 اگست 2015 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) چیئر مین سینٹ میاں رضاربانی نے کہاہے کہ سینٹ کے انتخابات کے طریقہ کار پر سات اگست سے ایوان میں بحث شروع کرائے جائیگی ٗ اراکین تیاری کر کے آئیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو سینٹ کے اجلاس میں چیئر مین سینٹ میاں رضاربانی نے کہاکہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سینٹ کے انتخابات سے متعلق طریقہ کار پر ریسرچ پیپر اراکین کو تقسیم کئے جارہے ہیں کہ دنیا میں سینٹ کے انتخابات کیسے ہوتے ہیں ٗ یہاں پر ایک بحث چھڑی ہوئی ہے کہ سینٹ کے انتخابات شفاف نہیں ہوتے اس سے بہتر ہے کہ کوئی اور فیصلہ کرے سینٹ خود اپنے انتخابات سے متعلق تجاویز مرتب کرے کہ ہمیں کیا طریقہ کار اپنا ناچاہیے اراکین اپنی تیاری کریں اور یہ دیکھیں کہ سینٹ کس لئے معرض وجود میں آیا انہوں نے کہاکہ سات اگست سے بحث کرائیں گے ممبران اپنی تیاری کر کے آئیں ۔

متعلقہ عنوان :