سینٹ اجلاس ٗ وزارت تجارت کے حوالے سے قانون سازی کے دور ان شق وارمنظوری ٗ اراکین کی آواز آہستہ آہستہ دھیمی ہوتی گئی

’’تھکیاں مینوں ہونڑا چاہیدا اے ‘‘ چیئر مین سینٹ کے پنجابی میں ریمارکس پر اراکین کی آواز بلند ہوگئی

منگل 4 اگست 2015 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء)چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے وزارت تجارت کے حوالے سے قانون سازی کے دور ان شق وار منظوری کے دوران اراکین کی طرف سے دھیمی آواز پر پنجابی میں کہا کہ ’’تھکیاں مینوں ہونڑا چاہیدا اے ‘‘۔

(جاری ہے)

منگل کو سینٹ کے اجلاس میں چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے قانون سازی کے دور ان شق وار منظور ی لی جس پر اراکین کی جانب سے ’’ہاں ‘‘آہستہ آہستہ دھیمی ہوتی گئی جس پر چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے کہاکہ ’’تھکیاں مینوں ہونڑا چاہیدا اے ‘‘۔

اس کے بعد اراکین کی آواز بلند ہوگئی قانون سازی کے دور ان اراکین سینٹ کی تعداد کم تھی حکومتی بینچوں پر صر ف پندرہ سینیٹر موجود تھے جبکہ اپوزیشن کے بینچوں پر بھی اتنے ہی سینیٹر موجود تھے