بلاول بھٹو کی پاک بھارت عوام کوقریب لانے کی کوششوں کوسراہتے ہیں،بھارتی خاتون حنا لتا

منگل 4 اگست 2015 22:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) بھارتی خاتون حنا لتا نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کوراکھی بھیجی ہے۔بلاول ہاؤس ذرائع کے مطابق ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والی خاتون حنا لتا نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو بلاول ہاؤس میں راکھی بھیجی ہے، راکھی کے ساتھ خاتون نے پیغام میں کہا ہے کہ بلاول کی پاک بھارت عوام کوقریب لانے کی کوششوں کوسراہتے ہیں، معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے کے لئے بلاول کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

واضح ر ہے کہ ہندودھرم میں راکھی بہنیں بھائیوں کو کلائی میں پہناتی ہیں اور بھائیوں کی حفاظت کی دعا کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :