Live Updates

عمران خان کا اعتراف جرم کا اعلان خوش آئند ہے، عمران خان اب رنگ ونسل کی سیاست کو بھی خیرباد کا اعلان کرے، اعجاز درانی

منگل 4 اگست 2015 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ عمران خان کا اعتراف جرم کا اعلان خوش آئند ہے۔ عمران خان اب رنگ ونسل کی سیاست کو بھی خیرباد کا اعلان کرے۔ مستقبل کی سیاست میں بنارسی ٹگوں کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ لوٹے اور لٹیرے اب دوبارہ اپنا سیاسی گھونسلا تلاش کرنے کے لیے پَر تول رہے ہیں، تاریخ اور وقت نے پھر پیپلزپارٹی کو سرخ رو کردیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں اعجاز درانی نے کہا کہ پی این اے، آئی جی آئی کی طرح پی ٹی آئی بنانے کا مقصد بھی سب کے سامنے آئے گا، ضیاء اور مشرف کے لاڈلوں کو سیاست کرنے کے لیے قوم سے معافی مانگنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ضیاء اور مشرف کے لاڈلے قصہ و پارینہ بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج شہید بھٹو کا آئین ان کے قاتلوں کے لیے بھی اپنی سیاسی زندگی بچانے کے لیے آکسیجن بن گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :