ملک دشمن عناصر سیاسی جماعتوں کی آڑ میں کراچی آپریشن کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں،ترجمان پاکستان رینجرز

رینجرز اور سندھ بھر کے عوام ایسی تمام سازشوں کو ناکام بناچکے ہیں،بیان

منگل 4 اگست 2015 22:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) پاکستان رینجرزکے ترجمان نے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر سیاسی جماعتوں کی آڑ میں کراچی آپریشن کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بیان میں ترجمان رینجرزنے کہاکہ ملک دشمن عناصر مختلف شخصیات کے ذریعے عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ شرپسند عناصر سیاسی جماعتوں کی آڑ میں کراچی آپریشن کے خلاف سازشوں میں بھی مصروف ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ شر پسند عناصر امن سے گھبرا کر ایسی حرکتیں کررہے ہیں جو کراچی کے امن اور عوام کے خلاف ایک منصوبہ ہے تاہم رینجرز اور سندھ بھر کے عوام ایسی تمام سازشوں کو ناکام بناچکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ عوام آئندہ بھی شرپسند عناصر کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے جب کہ عوام اور میڈیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف افواہوں کی تصدیق رینجرز سے کریں۔