خیبرپختونخوا اسمبلی نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی

الطاف حسین کوانٹرپول کے ذریعے گرفتارکرکے پاکستان لایاجائے، الطاف حسین کے خلاف غداری کامقدمہ چلایاجائے،قرارداد

منگل 4 اگست 2015 22:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) خیبرپختونخوا اسمبلی نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی ہے ،قرارداد میں وفاقی حکومت سے الطاف حسین کے خلاف غداری کامقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کااجلاس سپیکر اسدقیصرکی زیرصدات منعقدہوا،اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شوکت یوسفزئی نے الطاف حسین کے خلاف مشترکہ مذمتی قراردادپیش کی ،قرارداد کے متن کے مطابق یہ صوبائی اسمبلی الطاف حسین کی جانب سے فوج اورریاست کے خلاف نفرت اورشیرانگیزبیان کی شدیدمذمت کرتی ہے ،اورمطالبہ کرتی ہے کہ الطاف حسین کوانٹرپول کے ذریعے گرفتارکرکے پاکستان لایاجائے،اسمبلی سمجھتی ہے کہ الطاف حسین کی بھارت کومداخلت کی دعوت قابل مذمت ہے اوراقوام متحدہ کولکھے گئے خط میں مداخلت کی دعوت دینا انتہائی افسوسناک ہے،،قراردادمیں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ الطاف حسین کوانٹرپول کے ذریعے گرفتارکرکے پاکستان لایاجائے،یہ بھی مطالبہ کیاگیا کہ الطاف حسین کے خلاف غداری کامقدمہ چلایاجائے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی نے متفقہ قراردادمنظورکرلی۔