ایوان بالا نے نیشنل ٹیرف کمیشن بل 2015ء، اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز بل 2015ء، کاؤنٹر ویلنگ بل 2015ء اور حفاظتی اقدامات (ترمیمی) بل 2015ء سمیت چار بلوں کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی

منگل 4 اگست 2015 22:12

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) ایوان بالا نے نیشنل ٹیرف کمیشن بل 2015ء، اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز بل 2015ء، کاؤنٹر ویلنگ بل 2015ء اور حفاظتی اقدامات (ترمیمی) بل 2015ء سمیت چار بلوں کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے تحریک پیش کی کہ حفاظتی اقدامات آرڈیننس 2002ء میں ترمیم کے بل حفاظتی اقدامات (ترمیمی) بل 2015ء کو قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔

چیئرمین نے بل کی شق وار منظوری حاصل کی۔ ایوان نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے تحریک پیش کی کہ کاؤنٹر ویلنگ آرڈیننس 2001ء کی اصلاح اور منسوخی کے بل کاؤنٹر ویلنگ بل 2015ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے بل کی شق وار منظوری حاصل کی۔ ایوان نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے تحریک پیش کی کہ اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز آرڈیننس 2000ء میں اصلاح اور منسوخی کے بل اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز بل 2015ء کو قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔ چیئرمین نے بل کی شق وار منظوری حاصل کی۔ ایوان نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے تحریک پیش کی کہ نیشنل ٹیرف کمیشن ایکٹ 1990ء میں اصلاح اور منسوخی کے بل نیشنل ٹیرف کمیشن بل 2015ء کو قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔ چیئرمین نے بل کی شق وار منظوری حاصل کی۔ ایوان نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔