6 اگست کو سینیٹ ڈے منایا جائے گا جبکہ 7 اگست کو ایوان میں سینیٹ کے انتخابات کے طریقہ کار کے حوالے سے بحث کی جائے گی،چیئرمین سینیٹ

منگل 4 اگست 2015 22:12

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ 6 اگست کو سینیٹ ڈے منایا جائے گا جبکہ 7 اگست کو ایوان میں سینیٹ کے انتخابات کے طریقہ کار کے حوالے سے بحث کی جائے گی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے ایوان کو مطلع کیا کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کے اجلاس میں فیصلے کے مطابق سینیٹ کے الیکشن سے متعلق ریسرچ پیپر ارکان کو بھجوایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بجائے اس کے کہ کوئی اور ہمارے فیصلے کرے ہم خود اپنے فیصلے کریں۔ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے یہ بحث 7 اگست سے شروع کی جائے گی۔ ارکان اس حوالے سے تیاری کرلیں تاکہ بامعنی بحث ہو سکے۔ 6 اگست کو پہلی سینیٹ وجود میں آئی تھی اور پہلے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہوا تھا۔ تاریخ سے وابستگی سے بھی روایات بنتی ہیں اس لئے 6 اگست کو سینیٹ ڈے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ارکان ایوان میں اظہار خیال کریں گے اور شام کو استقبالیہ دیا جائے گا جس میں سابق چیئرمین و ڈپٹی چیئرمینوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :