وزیربلدیات سندہ کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ غربی میں اسپرے مہم کا آغاز

منگل 4 اگست 2015 22:05

کراچی ۔ 4 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) وزیربلدیات سندہ کی خصوصی ہدایت پربلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی ) نے باقاعدہ مرحلہ وار کراچی کے چھ ڈسٹرکٹس میونسپل کارپویشنز کے18زونز میں محکمہ میونیسپل سروسز کے ایم سی کے تحت اپنے فیومیگیشن اسکورڈ کے ہمراہ سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ میونیسپل سروسز مسعود عالم کی سربراہی میں ڈائریکٹر فیومیگیشن ڈاکٹر منصور شیخ اور فوکل پرسن ڈاکٹر حامد مصطفی کی نگرانی میں ڈی ایم سی بلدیہ زون میں کلین اینڈ گرین کراچی مہم کے سلسلے میں ملیریا ڈینگی ودیگر وبائی امراض سے بچاوٴ کے لئے شروع کی جانے والی خصوصی اسپرے مہم کے چوتھے راؤنڈ کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی بلدیہ سجاد احمد میمن اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کی خصوصی نگرانی میں بلدیہ غربی کراچی کے بلدیہ ز ون میں ا سپرے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ، سینٹیشن آفیسر شاہ نوازبھٹی نے بلدیہ غربی کراچی کے بلدیہ زون میں اسپرے مہم کا آغاز کیا ۔ اس موقع پردیگر سینیٹیشن افسران بھی موجود تھے۔ بلدیہ غربی کراچی کے بلدیہ زون کی تمام یونین کونسلوں میں سینیٹیشن اسٹاف کی نگرانی میں اسپرے کی گاڑیاں روانہ کیں۔ بلدیہ غربی کراچی کے بلدیہ زون کے تمام علاقوں خصوصاً ندی، نالوں اور نشیبی علاقوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا فیومیگیشن ہیلتھ کے اعلامیہ کے تحت کہا گیا ہے کہ کراچی کی چھ ڈی ایم سیز کے ہرزون میں60 گاڑیوں سے اسپرے کیا جارہا ہے اور ہر زون کی تما م یونین کونسلوں میں لگا تار گاڑیاں روانہ کی جارہی ہیں جن علاقوں میں بڑی مشینیں پہنچ نہیں پاتی وہاں دستی اسپرے مشینوں سے اسپرے کیا جارہا ہے اس کے علاوہ عوامی شکایات اور 1339 پر کی جانے والی شکایات پر بھی اسپرے کیا جارہا ہے۔