سیلاب سے نمٹنے کیلئے موجودہ حکمت عملی پر موئثر انداز سے عمل کیا جائے ،مون سون سیزن کے بعد سیلاب سے ہونے والے نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے گا، وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب

منگل 4 اگست 2015 22:04

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) وفاقی وزیر برائے ترقی، منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے موجودہ حکمت عملی پر موثر انداز سے عمل کیا جائے ،مون سون سیزن کے بعد سیلاب سے ہونے والے نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے گا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو سیلاب کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک میں سیلاب کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، سیلاب سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سیلاب کی روک تھام کیلئے جامع اور مربوط منجمنٹ پلان اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سیلاب کی مکمل روک تھام کے لیے دیر پا منصوبوں کی منظوری بھی دیں گے۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ ادارے بجٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے قابل عمل پلان پیش کریں ۔محکمہ موسمیات کے حکام بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے مطابق رواں ماہ شدید سیلاب کا خطرہ نہیں رہا۔اس سلسلے میں تمام متعلقہ حکام کا اکتوبر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :