رینجرز کا ایم کیو ایم کو خط، 187 ٹارگٹ کلرز کی حوالگی کا مطالبہ

muhammad ali محمد علی منگل 4 اگست 2015 22:02

رینجرز کا ایم کیو ایم کو خط، 187 ٹارگٹ کلرز کی حوالگی کا مطالبہ

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اگست 2015 ء) رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کو خط لکھا گیا ہے۔ رینجرز حکام سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کو خط لکھا گیا ہے جس میں 187 ٹارگٹ کلرز کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو 187 ٹارگٹ کلرز کے جرائم کی فہرست فراہم کردی گئی ہے۔رینجرز کی جانب سے لکھے گئے خط میں ٹارگٹ کلرز کے نام تحریر ہیں جبکہ ان ٹارگٹ کلرز کی تمام تر تفصیلات رینجرز کے پاس موجود ہیں۔ خط کی کاپی وزیر اعلی سندھ ہاوَس اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔