ہیومنز آف نیویارک اب پاکستان میں

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 4 اگست 2015 21:58

ہیومنز آف نیویارک اب پاکستان میں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4اگست۔2015ء)ہیومنز آف نیویارک ڈاٹ کام ویب سائٹ کا فیس بک پیج کافی متحرک پیج ہے۔ اس پیج کے 14 ملین لائکس ہیں۔ اس پیج کو لائک کرنے والوں کا تعلق ساری دنیا سے ہے۔ ہیومنز آف نیویارک ان دنوں پاکستان کے شمالی علاقہ جات دورے پر ہے۔ اس فیس بک پیج پر ان دنوں پاکستان ہی پاکستان چھایا ہوا ہے۔ کمنٹس پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے پاکستان کے بارے میں معلومات پڑھ کر ساری دنیا کے لوگوں کی غلط فہمیاں دور ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بہت سے لوگوں نے کمنٹس میں کہا ہم پاکستان کو قطعاً ایسا نہیں سمجھتے تھے، جیسا حقیقت میں دکھایا جا رہا ہے۔ ویب سائٹ ایڈمن یہاں جن لوگوں سے مل رہے ہیں اُن کی کہانی فیس بک پیج اور ویب سائٹ پر شیئر کر رہے ہیں۔ ایک تصویر پر لکھا ہوا ہے کہ جب میں بور ہوتا ہوں تو ریڈیو پاکستان فون کرتا ہوں۔ گانے کی فرمائش کرتا ہوں اور گانے پر ناچنا شروع کر دیتا ہوں۔ میں پاکستان کا سب سے زیادہ خوش باش آدمی ہوں۔ ایک اور پاکستانی کی کہانی شیئر ہوئی۔ اس نے بتایا کہ اس کے ٹریکٹر کا ایکسیڈنٹ ہو گیا، جس کے بعد اس کی زندگی میں کافی مشکلات آ گئی ہیں۔ اس شخص کے لیے گوفنڈ می پر ایک پیج بنایا گیا ، جہاں 6000 ڈالر کے ہدف میں صرف 3 گھنٹے میں ہی 1765 ڈالر جمع ہوگئے۔