ای ڈی او ہیلتھ رحیم یار خان کی زیر صدارت لیڈی سپروائزر کا ماہانہ اجلاس

منگل 4 اگست 2015 21:40

رحیم یار خان ۔ 04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) ای ڈی او ہیلتھ رحیم یار خان ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی کی زیر صدارت لیڈی سپروائزر کی ماہانہ میٹنگ ای ڈی او ہیلتھ آفس میں منعقد ہوئی۔ جس میں ڈی او ایچ ڈاکٹر حسن خان، ڈاکٹر زبیر اقبال ڈسٹرکٹ کو ارڈنیٹر نیشنل پروگرام نے ما ہا نہ رپورٹس چیک کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کو ارڈنیٹر ڈاکٹر نادیہ اور میڈ یم شگفتہ امتیا ز بھی موجو د تھیں۔

ای ڈی او ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی نے کہا کہ تمام آر ایچ سی اور بی ایچ یو میں لوگوں کو صحت اور علاج معالجہ کے لیے تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں اور آر ایچ سی میں 24گھنٹے سٹاف موجود ہوتا ہے۔ انہوں نے لیڈی ہیلتھ سپروائزر پر یہ بات زور دے کر کہی کہ ماں اوربچے کی صحت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور تمام لیڈی ہیلتھ سپروائزر اس بارے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ڈی او ایچ ڈاکٹر حسن خان نے بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف سینٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں متاثرین سیلاب کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ڈسٹرکٹ انٹومالوجسٹ یوسف سعید نے ڈینگی مچھر اور ان ڈور آوٹ ڈورسروے فارم کے بارے میں ٹرینگ دی اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے مچھر کی افزائش کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی تا کہ آنے والے دنوں میں مچھر کی افزائش پر کنٹرول کیا جا سکے ۔ای ڈی او ہیلتھ رحیم یارخان ڈاکٹر مخد وم بشار ت حسین ہاشمی نے رپورٹ کا خو د جائزہ لیااور اچھا کا م کرنے والو ں کے کام کو سراہا اور انھوں نے کہاکہ کام میں کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔