کامونکے میں منشیات اور اسلحہ برآمد

منگل 4 اگست 2015 21:24

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) پولیس نے چرس ،شراب اور اسلحہ برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ،بتایا گیاہے کہ سٹی پولیس نے کسوکی روڈ کے فیصل علی سے بلالائسنس بتیس بور ریوالور اور کاشف عرف کاشی سے ناجائز تیس بور پستول جبکہ صد ر پولیس نے ٹبہ محمد نگر کے محمدسفیا ن سے ایک سو پندرہ گرام چرس اور ڈیر ہ چنگڑاں کے تنویر علی سے پانچ لیٹر شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :