پرانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی پنجاب کا اجلاس

منگل 4 اگست 2015 21:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) پرانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی پنجاب کا اجلاس محکمے کے ڈائریکٹر جنرل جواد اکرم کی صدارت میں ہوا جس میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کے امور کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ایک لاکھ 14 ہزار فوڈ ہیمپرزتقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ ریلیف کیمپوں اور پانی میں گھرے گھروں میں مقیم ایک لاکھ 68 ہزار 519 لوگوں میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

جواد اکرم نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں مزید اضافہ کئے ہوئے ہے اور ضلعی انتظامیہ کی ڈیمانڈ کے مطابق ان کو سامان کی ترسیل مسلسل جاری ہے کیونکہ یہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین جو ریلیف کیمپوں میں قیام پذیر ہیں کو انتظامیہ کی طرف سے ہر قسم کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں - اس سلسلے میں اگر متاثرین سیلاب کو کسی بھی جگہ کسی سہولت کی عدم دستیابی ہے تو وہ فورا ًا 1129 ہیلپ لائن پر اپنی شکایت کا اندراج کراسکتے ہیں یا اپنے ڈی سی او اور اے سی کو براہ راست شکایت کر سکتے ہیں، ان کی شکایت کا ازالہ فوری طور پر کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :