` چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ مارٹن کی ملاقات

خطے کی صورتحالالطاف حسین کی تقریر اور عمران فاروق قتل کیس سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال الطاف حسین کے خلاف قانونی ریفرنس بھجوانے پر بھی گفتگو ہوئی`

منگل 4 اگست 2015 21:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ مارٹن کی ملاقات،ملاقات میں خطے کی صورتحال،دوطرفہ امور،الطاف حسین کی تقریر اور عمران فاروق قتل کیس سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز برطانوی ہائی کمشنر فلپ مارٹن نے وزیرداخلہ چوہدری نثار سے اسلام آباد میں ملاقات کی،جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دہشتگردی کے خلاف جنگ،خطے کی صورتحال،پاک برطانیہ دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے الطاف حسین کی تقریر اور عمران فاروق قتل کیس پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور الطاف حسین کے خلاف قانونی ریفرنس بھجوانے پر بھی گفتگو ہوئی