`وزیراعلیٰ پنجاب نے قصور میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ کی خبر کا نوٹس،آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت`

منگل 4 اگست 2015 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے قصور میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے قصور میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے،وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔قصور میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں متعدد پولیس اہلکار اور مظاہرین زخمی ہوئے تھے

متعلقہ عنوان :