` جسٹس جواد ایس خواجہ کو نیا چیف جسٹس تعینات کرنیکی سفارش،وزارت قانون کی سمری وزیر اعظم کو ارسال `

منگل 4 اگست 2015 21:15

` جسٹس جواد ایس خواجہ کو نیا چیف جسٹس تعینات کرنیکی سفارش،وزارت قانون ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) وزارت قانون نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو سمری ارسال کی ہے جس میں جسٹس جواد ایس خواجہ کو سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔جسٹس جواد ایس خواجہ اس وقت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کے نئے سربراہ کی تعیناتی کیلئے سمری ارسال کردی ہے جو وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہو چکی ہے جو کہ جلد منظوری کیلئے وزیراعظم کے سامنے پیش کی جائیگی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی اور اسکے برعکس سینئر ترین جج کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے کی روایت چلی آرہی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ناصر الملک رواں ماہ کی16تاریخ کو اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں

متعلقہ عنوان :