سپیکر نے ہمیں تحریک بارے مزید مشاورت کا موقع دیا ہے،چاہتے ہیں معاملات بہتر طریقے سے حل ہوجائیں،مولانا فضل الرحمان

وزیراعظم نوازشریف سے بھی تفصیلی ملاقات کریں گے،بھارتی فورسز کی بلاجواز اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں،میڈیا سے گفتگ

منگل 4 اگست 2015 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ہمیں تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے تحریک بارے مزید مشاورت کا موقع دیا ہے،چاہتے ہیں کہ معاملات بہتر طریقے سے حل ہوجائیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ماحول خراب ہو رہا ہے،پاکستان مسلسل صبر وتحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے،بھارتی فورسز کی بلاجواز اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے معاملے میں مزید سوچ وبچار کی ضرورت ہے ،وزیراعظم نوازشریف سے بھی تفصیلی ملاقات کریں گے`