ود ہولڈنگ جیسے کالے قانون کیخلاف آج ہڑتال کی جائے گی ، ہڑتال میں ٹرانسپورٹرز سمیت آڑھتی بھی تاجروں کا ساتھ دینگے ؛ مرکزی صدر انجمن تاجران پاکستان خالد پرویز

منگل 4 اگست 2015 21:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) انجمن تاجران پاکستان کے مرکزی صدر خالد پرویز نے کہا ہے کہ آج پانچ اگست کو ود ہولڈنگ جیسے کالے قانون کیخلاف ہڑتال کی جائے گی ، ہڑتال میں ٹرانسپورٹرز سمیت آڑھتی بھی تاجروں کا ساتھ دینگے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران پاکستان کے مرکزی صدر خالد پرویز نے کہا کہ آج کی ہڑتال تیس سال کا ریکارڈ توڑ دے گی ہڑتال میں ٹرانسپورٹرز آرھتی سمیت دیگر لوگ تاجروں کا ساتھ دینگے حکومت تاجروں سے مشاورت کا ڈرامہ نہ کرے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کالا قانون واپس لے تو ساتھ چلنے کے لئے تیار ہیں اسحاق ڈار تاجروں پر بھروسہ کریں اگر تاجر چور ہیں تو سب چور ہیں کیونکہ تاجروں کی حکومت ہے تاجروں اور حکومت میں کوئی فرق نہیں سمجھتا اگر تاجروں کو چور کہیں گے تو سب حکومت چور ہے کیونکہ وہ بھی تاجر ہیں حکومت لوگوں کووطن عزیز چھوڑ کر جانے پر مجبورنہ کرے جبکہ تاجروں کے ایک دھڑے نے آج ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ہڑتال نہ کرنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے ود ہولڈنگ ٹیکس عوام کی امانت میں خیانت ہے ہڑتال کرنے کی وجہ سے چھوٹے تاجروں کا نقصان ہوتا ہے اس لئے ہڑتال کے لئے نئی تاریخ کا اعلان تاجروں کی مشاورت سے کیاجائے گا دریں اثناء ایف بی آر اور تاجروں کی مختلف تنظیموں کے مابین مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے دونوں تنظیموں کے مابین مذاکرات کا اگلا دور چھ اگست کو ہوگا ۔

(ر اش د)

متعلقہ عنوان :