Live Updates

تحریک انصاف اگر اپنی غلطی تسلیم کرلے تو ڈی سیٹ کی تحریک واپس لے لیں گے ؛فاروق ستار

منگل 4 اگست 2015 21:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اگر اپنی غلطی تسلیم کرلے اور کہ دے کہ وہ غیر حاضر رہے ہیں اور انہیں معاف کیا جائے تو ڈی سیٹ کی تحریک واپس لے لیں گے ، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی کہا ہے کہ وزارتوں کا خیال چھوڑ کر تحریک کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی عملداری چاہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ابھی تک تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے اپنی تحریک پر ڈٹے ہوئے ہیں حکومت اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں پورا زور لگارہی ہیں کہ ہم دونوں جماعتیں تحریک واپس لے لیں مگر ہم ایسا نہیں کرینگے ایک صورت ہوسکتی ہے کہ تحریک انصاف اپنی غلطی تسلیم کرے اور معافی مانگ لے تو ممکن ہے کہ ہم اپنی تحریک واپس لے لیں تحریک انصاف نے جس طرح سے قوم کا وقت ضائع کیا ہے اس کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :